پاکستانیوں کے قتل پربھارت کو جواب دینا ہو گا ، فواد چوہدری نے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا 

 پاکستانیوں کے قتل پربھارت کو جواب دینا ہو گا ، فواد چوہدری نے شفاف تحقیقات ...
 پاکستانیوں کے قتل پربھارت کو جواب دینا ہو گا ، فواد چوہدری نے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جودھ پور میں پاکستانیوں کے قتل پر شفاف تحقیقات ہونی چاہیے اور ہندوستانی حکومت اس حوالے سے جواب دینا ہو گا، پاکستان ہندو کونسل کے تمام مطالبات درست ہیں، پاکستانی حکومت حمایت کرتی ہے۔

نجی ٹی وی کےمطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نےمیڈیاسےگفتگو کرتےہوئےکہاہےکہ ہندوستان میں بی جے پی کی فسطائی حکومت انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے، پاکستان ہندو کونسل کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں اور جودھ پور میں پاکستانیوں کے قتل کے واقعے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعے پر ہندوستانی حکومت کا رویہ نامناسب ہے، مودی حکومت کو پاکستانی شہریوں کے خون پر جواب دینا چاہیے جبکہ ہندو برادری کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، حکومت پاکستان ہندو برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -