"مجھ سے جدا ہو کر تمہیں دور جانا ہے" معروف گلوکار ایس پی بالا سبرامنیم انتقال کرگئے

"مجھ سے جدا ہو کر تمہیں دور جانا ہے" معروف گلوکار ایس پی بالا سبرامنیم انتقال ...

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے لیجنڈری گلوکار و موسیقار ایس پی بالا سبرامنیم انتقال کرگئے۔

74 سالہ ایس پی بالا سبرامنیم گزشتہ مہینے سے کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور ان کا علاج چل رہا تھا۔ جمعرات کو ان کی فیملی نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے ان کی تشویشناک حالت کے بارے میں بتایا تھا تاہم جمعہ کو ان کا انتقال ہوگیا۔

ایس پی بالا سبرامنیم کو بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی آواز کے طور پر بھی جانا جاتا تھا، انہوں نے سلمان خان کو کئی سپر ہٹ گانے دیے ہیں۔ انہوں نے سلمان خان کی فلم کیلئے ہی یہ مشہور گانا " مجھ سے جدا ہو کر تمہیں دور جانا ہے، پل بھر کی جدائی پھر لوٹ آنا ہے" گایا تھا، لیکن اب وہ اتنی دور چلے گئے ہیں جہاں ہمیشہ کی جدائی رہے گی اور وہ کبھی لوٹ کر نہیں آئیں گے۔

مزید :

Breaking News -تفریح -