تحریک انصاف حکومت نے ملکی قرضوں کے تمام ریکارڈ چکنا چور کر دیئے ، دو سالوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ تفصیلات آگئیں

تحریک انصاف حکومت نے ملکی قرضوں کے تمام ریکارڈ چکنا چور کر دیئے ، دو سالوں ...
تحریک انصاف حکومت نے ملکی قرضوں کے تمام ریکارڈ چکنا چور کر دیئے ، دو سالوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ تفصیلات آگئیں

  

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان کی  حکومت میں وفاقی حکومت کاملکی قرضہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،جولائی2018سے جولائی 2020تک وفاقی حکومت کا35ہزار 555ارب روپے ہو گیا، دو سالوں میں 10ہزار 865ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں وفاقی حکومت کا قرضہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، دو سالوں میں مرکزی کا حکومت کا قرضہ بڑھ کر ریکارڈ 35ہزار555 ارب روپے ہو گیا ہے اور دو سالوں میں مرکزی حکومت کا قرضہ 10ہزار 865ارب روپے بڑھ گیا ہے۔سرکاری دستاویز کے مطابق قرضے پر اضافہ جولائی 2018سے جولائی 2020کے دوران ہوا جبکہ صرف جولائی 2020میں وفاقی حکومت کے قرضے میں 450ارب روپے اضافہ ہوا ہے، جولائی 2020 میں وفاقی حکومت کا بیرونی قرضہ 339ارب روپے بڑھااور جولائی 2020 میں وفاقی حکومت کے مقامی قرضے میں 111 ارب روپے قرضے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے وفاقی حکومت کا قرضہ 23ہزار392ارب روپےہوگیاہے۔سرکاری دستاویز کےمطابق مرکزی حکومت کابیرونی قرضہ12 ہزار 164 ارب روپے پر پہنچ گیا ہے جولائی 2018میں مرکزی حکومت کے قرضے 24ہزار690ارب روپے تھے۔

مزید :

قومی -