جس واٹس ایپ گروپ میں منشیات کی بات ہوتی تھی اس کی ایڈمن دپیکا پڈکون ہیں، حیران کن انکشاف نے بالی ووڈ کو ہلا کر رکھ دیا

جس واٹس ایپ گروپ میں منشیات کی بات ہوتی تھی اس کی ایڈمن دپیکا پڈکون ہیں، ...
جس واٹس ایپ گروپ میں منشیات کی بات ہوتی تھی اس کی ایڈمن دپیکا پڈکون ہیں، حیران کن انکشاف نے بالی ووڈ کو ہلا کر رکھ دیا

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس میں منشیات کے پہلو کی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ جس واٹس ایپ گروپ میں بالی ووڈ اداکاراؤں میں منشیات کے معاملات پر بات ہوا کرتی تھی اس کی ایڈمن دپیکا پڈکون ہیں۔

بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ منشیات کے حوالے سے 2017 میں واٹس ایپ پر ایک گروپ بنایا گیا تھا جس کی ایڈمن دپیکا پڈکون تھیں۔ اس گروپ میں دپیکا کے علاوہ جیا شاہ اور کرشمہ پرکاش بھی شامل تھیں۔

ذرائع کے مطابق اس واٹس ایپ گروپ میں منشیات کے حوالے سے ہی بات چیت ہوتی تھی۔ خیال رہے کہ ریا چکروتی سے منشیات کے معاملے کی تفتیش کے دوران اداکارہ دپیکا پڈکون کا نام بھی سامنے آیا تھا جس پر این سی بی نے انہیں طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔ وہ اپنے شوہر کے ساتھ گوا میں تھیں اور جمعرات کو ہی ممبئی واپس پہنچی ہیں۔

مزید :

تفریح -