بھارت میں احتجاج کرنے والے کسانوں پر بی جے پی کے غنڈوں کا حملہ 

بھارت میں احتجاج کرنے والے کسانوں پر بی جے پی کے غنڈوں کا حملہ 
بھارت میں احتجاج کرنے والے کسانوں پر بی جے پی کے غنڈوں کا حملہ 
کیپشن:    سورس:   twitter/@ReutersIndia

  

دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مودی کے بھارت میں بی جے پی کے غنڈے بے لگام ہوگئے،بی جے پی کے غنڈوں نے احتجاج کرنے والے کسانوں کوتشددکا نشانہ بنا ڈالا۔ نجی چینل 92نیوز کے مطابق بھارت میں احتجاج کرنے والے کسانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔اقلیتوں کے بعد اب ہندوکسان بھی بی بے پی کے نشانہ پر آگئے، بی جے پی کے غنڈوں نے کسانوں پر لاٹھیوں کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے انہیں تشدد کا نشانا بنایا۔ پولیس بھی بی جے پی کے غنڈوں کو نکیل ڈالنے میں ناکام اور بے بس نظرآئی، خاموش تماشائی بنی رہی۔ 

خیال رہے کہ کسان بھارت بھر میں اینٹی ایگرکلچربل کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ اس دوران دہلی میں بی جے پی کے غنڈوں کی جانب سے کسانوں پر تشدد کیا گیا۔

مزید :

بین الاقوامی -