ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ،آٹھ سالہ بچے سمیت 2افراد زخمی

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ،آٹھ سالہ بچے سمیت 2افراد زخمی
ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ،آٹھ سالہ بچے سمیت 2افراد زخمی

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی، 8سالہ بچے سمیت 2افراد زخمی ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی افواج نے کنٹرول لائن کے بروح سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ،بھارت نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 8سالہ بچے سمیت 2افراد زخمی ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت جنوری سے اب تک2340بار جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔ 

مزید :

قومی -