لیگی رہنما کی عسکری نمائندوں سے ملاقات کی خبر بھارتی اخبار میں کب شائع ہوئی؟اوریا مقبول جان نے بڑا دعویٰ کردیا

لیگی رہنما کی عسکری نمائندوں سے ملاقات کی خبر بھارتی اخبار میں کب شائع ...
لیگی رہنما کی عسکری نمائندوں سے ملاقات کی خبر بھارتی اخبار میں کب شائع ہوئی؟اوریا مقبول جان نے بڑا دعویٰ کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار اوریا مقبول جان اپوزیشن رہنماوں پر برس پڑے۔ نجی نیوز چینل 92نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فوج مشرف سے شروع نہیں ہوتی ، ضیاالحق ،ایوب خان کا دوریاد کرو، ان کا کہنا تھاکہ آپ لوگ رات کے اندھیروں میں ملتے ہو اور صبح سکندراعظم بن جاتے ہو۔انہوںنے ملاقاتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ17ستمبر کو ہی ملاقاتوں کے بارے میں انڈیا کے اخبار میں خبر چھپ گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں نے ڈان لیکس کے ذریعے بھی فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی،اگر لیڈر بننا ہی ہے تو سامنے آکر اور کھل کر لڑو ایسے رات کے اندھیرے میں اپنے نمائندے ملاقات کے لیے نہ بھیجو۔ انہوں نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاو ل بھٹو کراچی میں جلسہ کے لیے کارکن بھی نہیں اکٹھے کر سکتا۔ اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ساری اپوزیشن کے جمہوری لیڈر بننا چاہتے ہیں جس کے لیے نوازشریف کی جانب سے حامی بھی بھر لی گئی لیکن آصف علی زرداری کبھی بھی ایسا نہیں کریں گے۔ 

مزید :

قومی -