حکومت کو اپوزیشن سے کو ئی خطرہ نہیں،پارلیمانی رہنماؤں سےآرمی چیف کی ملاقاتیں میرےعلم میں تھیں:وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک فوج سے ہونے والی ملاقاتوں کا مجھے علم ہوتا ہے،پارلیمانی رہنماؤں سےآرمی چیف کی ملاقاتیں میرےعلم میں تھیں،اپوزیشن کا ایجنڈا ہے کہ میری حکومت اور فوج کو لڑوایا جائے ،اپوزیشن کےاحتجاج سے نہیں ڈرتا ،حکومت کو اپوزیشن سے کو ئی خطرہ نہیں،میں کسی بھی معاملے میں سمجھوتہ کر سکتا ہوں مگر این آر او نہیں دوں گا ،نواز شریف کی تقریر فوج اور حکومت کے درمیان دراڑ ڈالنے کی سازش تھی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی نیوز چینلز کے ڈائریکٹر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پارلیمانی رہنماؤں سےآرمی چیف کی ملاقاتیں میرےعلم میں تھیں،گلگت بلتستان ملاقات سیکیورٹی کے ایشو پر تھی،پاک فوج سے ہونے والی ملاقاتوں کا مجھے علم ہوتا ہے،ہماری حکومت کرپٹ نہیں ہے اس لئے فوج حمایت کرتی ہے،پاک فوج پی ٹی آئی کی تمام پالیسیوں کی حامی ہے،حکومت اور فوج کے درمیان موجودہ ہم آہنگی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے،اپوزیشن کا ایجنڈا ہے کہ میری حکومت اور فوج کو لڑوایا جائے ،جو فوجی قیادت سے چھپ کر ملتے ہیں ان کے بارے میں کیا کہوں؟۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کی تقریربھارتی ایجنڈاتھی،نواز شریف کی تقریر اخلاقی اعتبارسے نہیں دکھانی چاہئے ،اگر تقریر روکتے تو آزادی اظہار کا مسئلہ بن جانا تھا ،نواز شریف کی تقریر بھارتی بیانئے کی عکاس اور فوج اور حکومت کے درمیان دراڑ ڈالنے کی سازش تھی ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کےاحتجاج سے نہیں ڈرتا ،حکومت کو اپوزیشن سے کو ئی خطرہ نہیں،یہ عوام کو سڑکوں پر نہیں لاسکیں گے،عوام کوسڑکوں پرلانےکاتجربہ صرف میرےپاس ہے،میں نے پاکستان میں سب سے زیادہ سٹریٹ پاور استعمال کی ہے،یہ مولانا فضل الرحمان کو اس لئے ساتھ رکھتے ہیں کہ ان کے پاس سڑکوں پر لانے کے لئے لوگ نہیں ہیں ، اپوزیشن نے استعفیٰ دیئے تو ضمنی انتخابات کرا دیں گے ،ضمنی انتخابات میں یہ ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکیں گے ۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں کسی بھی معاملے میں سمجھوتہ کر سکتا ہوں مگر این آر او نہیں دوں گا ،میں نے پرویز مشرف کو این آر او دینے پر ہی چھوڑا تھا ،مافیازکاخاتمہ کروں گا ، فوج ان کی کرپشن پکڑتی ہےاس لیےان کی مخالفت کرتےہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات چاہتا ہے،پاکستان خوش قسمت ہے کہ چین ہمارا دوست ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کابینہ میں کچھ ایسے وزراء بھی ہیں جو اپنی طرف ہی گول کر دیتے ہیں،جس طرح چینی کی قیمتیں بڑھی ہیں ،ہم ایکشن لے رہے ہیں ۔