معروف ٹک ٹاک سٹار ماروی چوہدری پر نوجوان کے قتل کا الزام ، مقدمہ درج کرلیا گیا

معروف ٹک ٹاک سٹار ماروی چوہدری پر نوجوان کے قتل کا الزام ، مقدمہ درج کرلیا گیا
معروف ٹک ٹاک سٹار ماروی چوہدری پر نوجوان کے قتل کا الزام ، مقدمہ درج کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ٹک ٹاک سٹار ماروی چوہدری کے خلاف ایک نوجوان ٹک ٹاکر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقتول نوجوان علی کے والد کی مدعیت میں تھانہ لوہی بھیر میں ماروی چوہدری کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقتول نوجوان کے والد نے الزام عادئد کیا ہے کہ اس کا بیٹا ماروی چوہدری کے ساتھ کام کرتا تھا لیکن پھر اس نے کام سے انکار کردیا۔ بیٹے نے بتایا کہ ماروی چوہدری اچھی عورت نہیں ہے اس لیے اس کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتول کے والد نے کہا کہ " علی کو ماروی چوہدری بار بار کال کرتی رہی لیکن وہ نہیں گیا، جب ماروی چوہدری سے میری اہلیہ نے بات کی تو اس نے کہا لاہور سے کچھ لوگ آئے ہیں، علی بے شک میرے ساتھ کام نہیں کرے پر اُن کے ساتھ کر لے تاکہ اُس کا مستقبل سنور جائے، جب علی وہاں گیا تو واپس نہیں آیا اور پھر علی کی لاش ملی۔"

دوسری جانب ایس پی رورل فاروق بٹر کا کہنا ہے کہ تاحال قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ لاش کے نمونے فرانزک کیلئے لاہور بھیجے ہیں جن کا رزلٹ آنے کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔