بھارت میں 11پاکستانی ہندووں کی پر اسرار موت پرپاکستان ہندو کونسل نے بھارتی ہائی کمیشن کے باہر سے احتجاجی دھرنا ختم کردیا

بھارت میں 11پاکستانی ہندووں کی پر اسرار موت پرپاکستان ہندو کونسل نے بھارتی ...
 بھارت میں 11پاکستانی ہندووں کی پر اسرار موت پرپاکستان ہندو کونسل نے بھارتی ہائی کمیشن کے باہر سے احتجاجی دھرنا ختم کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان ہندو کونسل نے اپنا احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کی جانب سے کیا گیا ہے۔ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر رمیش کمار نے یاد داشت کو بھارتی ہائی کمیشن کے دروازے پر چسپاں کردیا ہے۔

جودھ پور بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوو¿ں کی پراسرار موت پر احتجاج کرنے والے پاکستان ہندو کونسل کے مظاہرین کی بڑی تعداد ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہوئی اور بھارتی ہائی کمیشن کے باہراس نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بھارتی ہائی کمیشن کے باہر شدید نعرے بازی بھی کی۔مظاہریں پاکستان ہندو کاو¿نسل کے سرپرست اعلیٰ اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کی قیادت میں ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہوئے تھے۔

مزید :

قومی -