نوجوان شادی شدہ محبوبہ سے ملنے لڑکیوں کے کپڑے پہن کر ہسپتال پہنچ گیا، پھر پکڑا کیسے گیا؟

نوجوان شادی شدہ محبوبہ سے ملنے لڑکیوں کے کپڑے پہن کر ہسپتال پہنچ گیا، پھر ...
نوجوان شادی شدہ محبوبہ سے ملنے لڑکیوں کے کپڑے پہن کر ہسپتال پہنچ گیا، پھر پکڑا کیسے گیا؟

  

روہتک (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع روہتک میں ایک نوجوان کو عاشقی مہنگی پڑ گئی۔ لڑکیوں کے کپڑے پہن کر محبوبہ سے ملنے ہسپتال پہنچا تو لوگوں نے درگت بنا ڈالی۔

بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 کے مطابق خاتون کا شوہر روہتک کے ہسپتال میں داخل تھا جہاں وہ ابھی اس کے ساتھ رکی ہوئی تھی۔ خاتون کا ایک نوجوان سے معاشقہ چل رہا تھا جو لڑکیوں کے کپڑے پہن کر شادی شدہ محبوبہ سے ملنے ہسپتال پہنچ گیا۔

سکیورٹی گارڈز کو نوجوان کی حرکتوں پر شک ہوا تو اس سے پوچھ گچھ کرنے لگے اور پھر عورت کے کپڑوں میں چھپے مرد کا انکشاف ہوا۔ موقع پر موجود لوگوں نے نوجوان کی خوب درگت بنائی جس کے بعد اسے ہسپتال کے بیڈ سے باندھ دیا گیا۔ بعد ازاں پولیس آئی اور اسے گرفتار کرکے لے گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -