پولیس مقابلے میں سب انسپکٹر شہید، 4 ملزمان زخمی

 پولیس مقابلے میں سب انسپکٹر شہید، 4 ملزمان زخمی
 پولیس مقابلے میں سب انسپکٹر شہید، 4 ملزمان زخمی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس مقابلے کے دوران سب انسپکٹر شہید جبکہ پولیس کی جوابی  فائرنگ سے 4 ملزمان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق گلستان جوہر میں پولیس انسپکٹر کو شہید کرنے والے ملزمان نے پہلے فیروز آباد سے ایک گاڑی چوری کی جہاں ان کا پولیس سے مقابلہ بھی ہوا، پولیس کے مطابق ملزمان نے جس سفید کار سے فائرنگ کی وہ ایک روز قبل چوری کی گئی تھی، فیروزآباد میں مقابلے کے وقت ملزمان چھینی گئی  کار میں سوار  تھے، ملزمان کو جب پولیس نے گلستان جوہر میں روکا تو انہوں نے فائرنگ کر دی جس سے ایڈیشنل ایس ایچ او رحیم خان شہید ہو گئے۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ جناح ہسپتال میں فائرنگ کا ایک زخمی پہنچا ہے، شبہ ہے کہ زخمی پولیس مقابلے کا ملزم ہے۔پولیس کے مطابق اہلکاروں نے ایک مشتبہ گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان فرار ہوگئے، پولیس موبائل نے ملزمان کا پیچھا کیا جس پر ملزمان نے چلتی گاڑی سے فائرنگ کر دی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر پولیس مقابلے میں سب انسپکٹر رحیم خان شہید اور 4 ملزمان زخمی ہوئے، گاڑی سے پولیس پر ایس ایم جی سے فائر ہوئے۔ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی نے بتایا کہ شہید سب انسپکٹر رحیم خان گلستان جوہر تھانے میں میں ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات تھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -