سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ، شہر قائد سے ایم کیوایم لندن کے دو بڑے ٹارگٹ کلرز گرفتار

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ، شہر قائد سے ایم کیوایم لندن کے دو بڑے ٹارگٹ کلرز ...
سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ، شہر قائد سے ایم کیوایم لندن کے دو بڑے ٹارگٹ کلرز گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے شہرقائد میں اہم کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  سی ٹی ڈی نے  کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز کو  گرفتار لیا ہے، ملزمان میں منور اور وسیم عرف کمانڈر شامل ہیں۔سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمان 5مرتبہ گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں، ملزمان نے ٹارگٹ کلنگ کی 18سے زائد وارداتوں کا اعتراف  کیا ہے، ملزمان پاک کالونی کے سیکٹر انچارج دلاور کے حکم پر کارروائی کرتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان 1995سے2012 تک قتل کی وارداتیں کرتے رہے، ملزمان نے 3پولیس اہلکاروں اور 2ڈپٹی ڈائریکٹرز ایجوکیشن کو قتل کیا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔