کورونا سے متعلق نئی سفری پالیسی کا اعلان ، کون سے 38 ممالک کے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ؟جانئے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس سے متعلق نئی سفری پالیسی کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل "جی این این " کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے جاری کورونا سے متعلق نئی سفری پالیسی میں پاکستان آنے والی پروازوں کو کرونا ایس او پیز کے تحت دو کیکٹگریوں میں تقسیم کر دیا ہے۔کیگٹری اے میں شامل 38 ممالک کو کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کے بغیر پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔سعودی عرب، چین سمیت 38 ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ سے استشنی قرار دیا گیا ہے۔کیٹگری بی میں شامل دیگر ممالک سے آنے والے افراد کے لیے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے،38 ممالک کے علاوہ دیگر تمام ممالک سے پاکستان آنے والے شہریوں کے لیے کورونا رپورٹ لازم ہوگی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ مسافروں کی کرونا منفی رپورٹ 96 گھنٹوں سے زائد پرانی نہ ہو۔سی اے اے کے مطابق پاکستان آنے والے جہازوں میں جراشمیم کش اسپرے لازم ہے،مسافر اور عملہ دوران سفر ماسک پہننے گا،جہاز میں 80 منٹ بعد جراشیم کش سپرے کے ساتھ عملہ سینیٹائرز فراہم کرے گا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ جہاز میں سیٹ بدلنے اور کھانے پینے کی اشیا لے جانے پر پاپندی برقرار ہے۔