"فضل الرحمان میرے بھائی، جنرل باجوہ سے سیاست دانوں کی ملاقاتوں کی گفتگو کو اب ختم کرنا چاہتا ہوں"

"فضل الرحمان میرے بھائی، جنرل باجوہ سے سیاست دانوں کی ملاقاتوں کی گفتگو کو اب ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مولانا فضل الرحمان کو اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ سیاست دانوں کی ملاقاتوں پر مزید بات نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جنرل باجوہ سے سیاست دانوں کی ہونے والی ملاقاتوں کی گفتگو کو اب ختم کرنا چاہتا ہوں، اگر کسی نے کچھ کہا تو میں اس کا بھرپور جواب دوں گا، ابھی تو ملاقاتوں کا بتایا ہے، فون ڈیٹا آؤٹ کردیا تو قیامت آجائے گی، میں فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہو کر شہید ہونے کوتیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان میرے بھائی ہیں، اگر وہ فوج سے ملے ہیں تو اس میں کس بات کی شرم ہے،  اگر اب جمہوریت کونقصان پہنچا تو وہ سابقہ نقصانات کے ریکارڈ توڑ دے گا۔ 

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے برے دن ہیں، مریم نواز نے پہلے بھی نواز شریف کو مروایا تھا، اب بھی مروائیں گی، نواز شریف کے لندن جانے کے معاملے پر میراموقف تھا کہ جاتا ہے توجائے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -