آسام میں مسلمانوں پر تشدد کے واقعات، پاکستان نے بھارت کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پر تشدد کے واقعات پر پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا اور واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر شدید تشویش ہے، آسام میں مسلمان باشندوں کے خلاف وحشیانہ بے دخلی مہم کا آغاز تشویشناک ہے۔ پولیس کے ہاتھوں غیر مسلح شخص کا قتل کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کی موجودگی میں متعدد افراد نے لاش کی بے حرمتی کی، نہتے شخص کے قتل اور لاش کی بے حرمتی کی ویڈیو ناقابل یقین حد تک دھچکا ہے۔