’مجھے جھوٹ سے نفرت ہے لیکن کبھی کبھار خود اس کا سہارا لیتی ہوں‘ ماہرہ خان کا حیران کن انکشاف
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں جھوٹ سے سخت نفرت ہے لیکن کبھی کبھار انہیں اس کا سہارا لینا پڑتا ہے۔
ڈرامہ سیریل ہمسفر کے 10 سال مکمل ہونے پر ماہرہ خان نے مداحوں کے ساتھ ٹوئٹر پر سوال و جواب کا سیشن رکھا۔ اس دوران ایک مداح نے اداکارہ سے پوچھا کہ انہیں سب سے زیادہ کس چیز سے نفرت ہے۔ اس پر ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ انہیں جھوٹ سے نفرت ہے لیکن انٹرویوز کے دوران وہ جھوٹ کا سہارا لیتی ہیں۔
Hmm.. I don’t like lying, but sometimes I have to - in interviews ???? https://t.co/GurrtWMmCl
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) September 24, 2021
ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ وہ اداکاری شروع کرنے کے بعد سے اب تک کتنی تبدیل ہوچکی ہیں؟ اس پر ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں بار بار سوچتی ہیں ، انہیں لگتا ہے کہ وہ زیادہ نہیں بدلیں اور یہ کچھ اچھی بات نہیں ہے، انہیں لگتا ہے کہ شاید اب وہ تھوڑی زیادہ سمجھ دار ہوگئی ہیں۔
I kept thinking and thinking… I really haven’t changed too much. And I don’t think that’s a good thing. Maybe a little wiser????????♀️ https://t.co/qtFfUX78v8
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) September 24, 2021