گردشی قرضوں میں اضافہ کیوں ہوا ؟سیدہ نفیسہ شاہ نے ایسی بات کہہ دی کہ حکمران جماعت پریشان ہو جائے 

گردشی قرضوں میں اضافہ کیوں ہوا ؟سیدہ نفیسہ شاہ نے ایسی بات کہہ دی کہ حکمران ...
گردشی قرضوں میں اضافہ کیوں ہوا ؟سیدہ نفیسہ شاہ نے ایسی بات کہہ دی کہ حکمران جماعت پریشان ہو جائے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)گردشی قرضوں میں اضافے پرپاکستان پیپلز پارٹی سینئر رہنمااورممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ گردشی قرضوں میں اضافہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ہوا ہے۔
اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ حکومت نے خود گردشی قرضوں میں ہوشربا اضافے کا انکشاف کیا ہے،2018ء تک گردشی قرضہ 1148 ارب روپے تھا،مالی سال 2020-21ء  میں گردشی قرضے 2 ہزار 2 سو 80 ارب روپے ہوگئے ہیں،گردشی قرضوں میں اضافہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف حکومت نے بجلی کے بنیادی نرخ چار روپے سے زائد اضافہ کیا ہے،ایک طرف بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا دوسری طرف گردشی قرضوں میں کمی کے بجائے اضافہ ہو رہا۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے  کہاکہ اس حکومت نے دسمبر 2020 ءتک گردشی قرضہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا،گردشی قرضوں میں کمی کے دعویداروں نے اضافے کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں،معاون خصوصی کا استعفی حکومت کے خلاف ایک چارج شیٹ ہے۔