ایف بی آر نے پاکستان سے کرنسی سمگلنگ کی تردید کر دی 

ایف بی آر نے پاکستان سے کرنسی سمگلنگ کی تردید کر دی 
ایف بی آر نے پاکستان سے کرنسی سمگلنگ کی تردید کر دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان سے کرنسی سمگلنگ کی تردید کر دی ۔

جاری اعلامیہ کےمطابق پاکستان سےڈالروں کے بیرون ملک سمگلنگ کی اطلاعات بے بنیاد ہیں، بعض عناصر جان بوجھ کر ایسی افواہیں پھیلا رہے ہیں، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت ڈالروں میں کی جاتی رہی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت اب پاکستانی کرنسی میں کی جارہی ہے، تمام ائیرپورٹس پر قواعد کے مطابق مسلسل سخت چیکنگ کی جارہی ہے، اس کے علاوہ بھی ہر کراسنگ پر سخت ترین اقدامات کئے گئے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق چیئرمین اور ممبرز ایف بی آر جلد پاک افغان بارڈر پر انتظامات دیکھنے جائیں گے۔