وزیراعظم عمران خان کو میڈ یا کی اہمیت کا بھر پور احساس ہے : فواد چوہدری 

وزیراعظم عمران خان کو میڈ یا کی اہمیت کا بھر پور احساس ہے : فواد چوہدری 
وزیراعظم عمران خان کو میڈ یا کی اہمیت کا بھر پور احساس ہے : فواد چوہدری 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو میڈیا کی اہمیت کا بھرپور احساس ہے اور وہ لوگوں کی آراکی قوت کو سمجھتے ہیں۔

فواد چوہدری نے ڈیجیٹل میڈیا ڈویلپمنٹ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں جتنا وقت وزیراعظم دے رہے ہیں آج تک کسی نے نہیں دیا۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کا مستقبل ڈیجیٹل سے وابستہ ہے،ہم نے 2018 میں ریفارمز کا آغاز کیا اور 2020 میں ڈیجیٹل میڈیا ونگ بنایا۔انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں ریاستی میڈیا کو پارٹی بیانیے کے لیے استعمال کیا گیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے پاکستان ٹیلی ویڑن کو ایچ ڈی کیا جبکہ ریڈیو پاکستان کی ایپ اس وقت بہترین ایپ میں شامل ہوچکی ہے اور ریڈیو پاکستان بہترین کام کررہا ہے۔

مزید :

قومی -