سستے ایندھن سے بجلی کی پیدا وار ، نیپرا نے بڑا قدم اٹھا لیا

سستے ایندھن سے بجلی کی پیدا وار ، نیپرا نے بڑا قدم اٹھا لیا
سستے ایندھن سے بجلی کی پیدا وار ، نیپرا نے بڑا قدم اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے سستے ایندھن سے بجلی پیدا کرنے کے طویل مدتی منصوبے کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا کی جانب سے طویل المدتی پیداواری صلاحیت 2021-30ء کے منصوبے آئی جی سیپ کی منظوری دی گئی اور 10سال کی منصوبہ بندی کو بجلی کی طلب کے حساب سے ہر سال نظر ثانی کی جائے گی۔نیپرا کے مطابق بجلی کی پیداوار درآمدی وسائل کے بجائے مقامی وسائل سے کی جائے گی، اس طرح فرنس آئل سےبجلی کی پیداوار19سےکم ہوکرصرف دو فیصد رہ جائے گی جب کہ آر ایل این جی سے پیداوار 17 سے کم ہو کر 11 فیصد اور درآمدی کوئلے سے  پیداوار 11فیصد سے کم ہو کر 8فیصد ہو جائے گی،نیپرا کے مطابق 2030ء تک قابل تجدید توانائی سے بجلی کی پیداوار 60فیصد سے زائد ہو جائے گی۔

مزید :

قومی -