گلوکارعلی ظفر اور گل پانڑہ کا گانا سوشل میڈیا پر چھا گیا
لاہور(فلم رپورٹرمعروف گلوکار و اداکار علی ظفر اور گلوکارہ گل پانڑہ کا پشتو گانا سوشل میڈیا پر چھا گیا‘ ایک ملین سے زائد ویورز ہوگئے۔پشتون کلچر ڈے پر ریلیز ہونے والے علی ظفر کے گانے لار شہ پخور کو دو دنوں میں ایک ملین یعنی 10 لاکھ سے زائد افراد نے سن لیا ہے جبکہ اس وقت بھی ان کا یہ گانا یوٹیوب پر ٹرینڈنگ پر سرِفہرست ہے۔اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے چاہنے والوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا۔
۔علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ صرف 24 گھنٹوں میں 1 ملین ویوز آگئے ہیں اور ٹرینڈنگ کی فہرست میں بھی نمبر ون پر ہے۔ واضح رہے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے علی ظفر اور گل پانڑہ کے اس پہلے پشتو گانے کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔