انڈسٹری پر پیسہ لگایا جائے تو ضرور ترقی کرے گی، ظفر عباس کچھی
لاہور(فلم رپورٹر) شوبزانڈسٹری میں ابھی بھی پیسہ لگایا جا ئے توشوبزانڈسٹری کواس کے پاؤں پرکھڑا کیا جاسکتا ہے،اس کے ساتھ ساتھ ہمیں انتہائی باصلاحیت، پیشہ ور اور قابل موسیقاروں، کیمرہ مینوں، لکھنے والوں اور ہدایت کاروں کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار سینئر اداکار ظفر عباس کھچی نے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے لوگوں کی آمد سے ہی فلمی صنعت میں تبدلی آئی ہے۔
پڑھے لکھے لوگوں کے بغیرہم معیاری وکامیاب فلمیں نہیں بنا سکتے،ایک سوال کے جوا ب میں ظفر عباس کھچی نے کہا کہ فلموں کا بہترین معیار، ڈیجیٹل ساؤنڈ اور ماہرتکنیک کارہی شوبزانڈسٹری کوزوال سے عروج کی طرف لے جاسکتے ہیں۔
نہوں نے مزید کہا کہ اس وقت انڈسٹری کوایسی فلموں کی ضرورت ہے جن میں حقیقت دکھائی جائے،توہم بھی پڑوسی ملک کی طرح معیاری فلمیں بنانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔