الحمراء آرٹس کونسل کے تمام شعبوں نے کوویڈ میں مثالی کام کیا، اعجاز احمد

  الحمراء آرٹس کونسل کے تمام شعبوں نے کوویڈ میں مثالی کام کیا، اعجاز احمد

  

لاہور(فلم رپورٹر) الحمراء آرٹس کونسل کے تمام شعبوں نے کوویڈ میں مثالی کام کیا ہے،ٹیم ورک معیاری سرگرمیوں کا ضامن ہے،عوام تک اپنی زیادہ سے زیادہ رسائی کے لئے خصوصی اقدامات کئے۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اعجاز احمد منہاس نے الحمراء کا ماہ وار کیلنڈر آف ایونٹ تشکیل دینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ الحمراء نے ماہ وار کیلنڈر آف ایونٹ ترتیب دے دیا،ڈرامہ فیسٹیول،نمائش،موسیقی کے پروگرام ودیگر فنون لطیفہ کے پروگرام بنا لیے گئے،الحمراء کی پروگرامنگ کے معیار کو بین الاقومی سطح پر لا رہے ہیں،ہمارا اثاثہ عوام ہے۔ اعجاز احمد منہاس نے کہا کہادب و ثقافت میں عوام کو معیار ی اور اعلی پروگرام دیکھنے کا موقع ملے گا۔اعجاز احمد منہاس نے الحمراء کی ماہ وار پراگرس رپورٹ جاری کرنے کی احکام جاری کر دیئے،افسران اپنے ٹارگٹ کو احسن انداز میں فوکس کریں۔ اجلاس میں موجود افسران کی بیش قیمت آراء کا جائزہ لیا گیا،الحمراء کی سرگرمیوں کو زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچانے کے اقدام کررہے ہیں۔

ائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ موسیقی کا ہفتہ وارپروگرام ”فنکار ہمارے“عوام میں بہت مقبول ہو رہا ہے،آئندہ مزید ایسے پروگرام تربیت دیئے جائیں گے۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری،ڈپٹی ڈائریکٹر آرکائیو محمد عارف،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن خرم نوید،منیٰ ہارون، اکاؤنٹ آفیسر مظہر اقبال،کیوریٹر ہاجرہ محمود،اسسٹنٹ پروگرام محمود یعقوب،طاہر محمود،عرفان عنایت نے بھی اپنی اپنی قیمتی آراء کا اظہار کیا۔

مزید :

کلچر -