اداکارہ میرا کو ہسپتال بنانے کے لئے پیسوں کی ضرورت

اداکارہ میرا کو ہسپتال بنانے کے لئے پیسوں کی ضرورت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) سینئر اداکارہ سکینڈل کوئین میرا نے کہا کہ مجھے اپنے ہسپتال کے پراجیکٹ کے لئے پیسوں کی ضرورت ہے اور میں نے طویل عرصے سے اپنے معاوضے میں اضافہ بھی نہیں کیا تھا تاہم اب ہسپتال کے پراجیکٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں بننے والی فلموں کا معاوضہ ایک کروڑ روپے کر دیا ہے جبکہ بالی ووڈ میں بننے والی فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 2کروڑ روپے وصول کروں گی۔میرا کے اس مضحکہ خیز بیان کو سننے کے بعد شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ بے چاری کے پاس کام نہیں اس لئے بہکی بہکی باتیں کررہی ہے۔یہ اسپتال کی آڑ میں لوگوں کو لوٹنے کا دھندہ سالوں سے کررہی ہے۔اس کا یہ پراجیکٹ کبھی مکمل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میرا مقصد انسانیت کی خدمت ہے اور اسی جذبے کے تحت میں نے ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا تھا، چند ایک صاحب ثروت لوگ آگے آئے ہیں مگر اکثریت اس نیک کام میں پیچھے رہی ہے اور میں ان سے بھی اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس نیک مقصد میں میرے ساتھ شامل ہوں تاکہ میری اور ان کی آخرت بہتر ہو سکے۔شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ خواب دیکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ میر ا کا آئندہ سے اپنا فلمی معاوضہ ایک کروڑ روپے لینے کا فیصلہ کر لیا جبکہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے لئے دو کروڑ روپے معاوضہ وصول کریں گی۔
۔ یاد رہے کہ میراشہرت کے حصول کیلئے اس قسم کی خبریں پھیلاتی رہتی ہیں۔

مزید :

کلچر -