شہباز  تاثیر اور ماڈل نیہا راجپوت کی شادی کی تقریبات کا آغاز

شہباز  تاثیر اور ماڈل نیہا راجپوت کی شادی کی تقریبات کا آغاز

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف بزنس مین اور سابق گورنر  پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز  تاثیر اور ماڈل نیہا راجپوت کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔سوشل میڈیا پر شہباز  تاثیر اور نیہا راجپوت کی مایوں کی رسم کے دوران بنائی گئی مختلف ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں سے مختلف ویڈیوز میں شہباز اور نیہا کو مایوں کی رسم کے لیے اسٹیج پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیوز اور تصاویر میں نیہا راجپوت کو مایوں میں نارنجی شلوار قمیض جبکہ شہباز تاثیر کو أف وائٹ کرتے شلوار میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں نیہا کو دوستوں کے ہمراہ مایوں میں ڈانس کرتے اور کھانا کھاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ شہباز تاثیر کو ماڈل نیہا راجپوت کے ساتھ عوامی مقامات پر بھی متعدد بار دیکھا جاچکا ہے۔

مزید :

کلچر -