قومی ٹی20 کپ میں آج دو میچوں کا فیصلہ ہوگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کیمزید دو میچ آج پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں خیبر پختونخوا کا مقابلہ سدرن پنجاب سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں سندھ اور ناردرن کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں بلوچستان، سندھ، ناردرن خیبر پختونخوا، سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں شامل ہیں ٹیموں کے کپتان آج کا میچ جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔
اس حوالے سے سندھ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ ٹیم آج کا میچ جیتنے کے لئے تیار ہیں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور حریف ٹیم کو شکست سے دوچار کرینگے۔