عالمی ملٹری باکسنگ چیمپئن شپ، بلاول ضیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے
ماسکو (آن لائن)ماسکو میں جاری 58عالمی ملٹری باکسنگ چمپیئن شپ 2021میں پاکستان آرمی کے نئے باکسر 81کلوگرام بلاول ضیا کی شاندار کارکردگی۔کانگو کے باکسر Ngalebaye Rodriqueکو کواٹر فائنل میں سخت مقابلے کے بعد3-2سے کامیابی کے بعد یقینی میڈل سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔عالمی ملٹری باکسنگ چمپیئن شپ میں پاکستانی فورسز کی چھ باکسر 49 کلوگرام محمد سعید،52کلوگرام محمد داؤد،64کلوگرام سلیمان بلوچ،69کلوگرام گلزیب،81کلوگرام بلاول ضیا اور 91کلوگرام محمود حسن شریک ہیں جن میں پانچ باکسر تجربہ کار تھے جبکہ 81کلوگرام بلاول ضیا نے پہلی مرتبہ انٹرسروسز باکسنگ چمپیئن شپ جیت کر پہلی مرتبہ کسی بہت بڑے عالمی باکسنگ مقابلوں میں منتخب ہوکر پہلی مرتبہ اتنے بڑے عالمی ملٹری باکسنگ چمپیئن شپ کی میڈل ٹیبل تک رسائی حاصل کی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹیم کے کوچ محمد نثار خان خود بھی پاکستان کے ٹاپ کے انٹرنیشنل باکسر اور بہترین کوچ ہونے کے باوجود aibaکی کوچنگ رینک میں شامل نہیں،لیکن نثار خان کی شاندار کوچنگ کا انعام بلاول ضیا کی میڈل ٹیبل تک رسائی ہے۔پاکستان باکسنگ کی سینیئر بزرگ شخصیت علی اکبر شاہ قادری نے ماسکو نثار خان کو فون کرکے کامیابی کی مبارکباد دی۔