انگلش فٹبالر مائیکل اوین پاکستان فٹ بال لیگ کے سفیر مقرر
لندن (این این آئی)انگلش لیجنڈری فٹبالر مائیکل اوین جلد پاکستان آئیں گے، پاکستان فٹبال لیگ نے اوین کو ایمبیسیڈر مقرر کر دیا۔ایک انٹرویومیں مائیکل اوین نے بتایا کہ پاکستان آ کر یہاں ہونے والی لیگ کے ذریعے فٹبال کو سپورٹ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پروفیشنل فٹبال لیگ کا انعقاد درست جانب ایک قدم ہے، یہ نہیں کہتا کہ پاکستان 10 سال میں ورلڈ چمپئن بن جائے گا لیکن بہت کچھ بہتر ہو سکتا ہے۔مائیکل اوین نے کہا کہ معلوم ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی بڑی فالوونگ ہے مگر یقین ہے کہ فٹبال فینز بھی کم نہ ہوں گے۔
۔واضح رہے کہ پاکستان کی پہلی فرنچائز فٹبال لیگ میں 6 شہروں کی ٹیمیں شریک ہوں گی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے لیگ کی تاریخوں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا مائیکل اوین کے سفیر بننے پر امید کی جارہی ہے کہ پاکستان میں فٹ بال کا کھیل تیزی سے ترقی کرے گا۔