قومی ٹی20 کپ میں سندھ کی سدرن پنجاب کو شکست

  قومی ٹی20 کپ میں سندھ کی سدرن پنجاب کو شکست

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹی20 کپ میں سندھ کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد سدرن پنجاب کی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی میچ کا فیصلہ آخری اوورر میں ہوا فاتح ٹیم کی جانب سے خرم منظور نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 84 رنز کی اننگز کھیلی، میچ میں سدرن پنجاب کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر175 رنز بنائے عامریامین نے43 ذیشان اشرف نے34 زین عباس نے 25 رنز بنائے سندھ کی کی جانب سے محمد حسنین نے دو، انور علی، شاہ نواز دھانی،زاہد محمود اور رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی فاتح ٹیم نے ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر پور ا کرلیا خرم منظور نے84 رنز بنائے جبکہ انور علی نے 29 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگزکھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا سدرن پنجاب کیجانب سے عامر یامین، نسیم شاہ اور محمد الیاس نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی خرم منظور کو بہترین بیٹنگ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا سندھ کے کپتان نے میچ میں کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -