این بی پی نے جدیدلیس لرننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر کا افتتاح کردیا

   این بی پی نے جدیدلیس لرننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر کا افتتاح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) نیشنل بینک آف پاکستان نے  20ستمبر، 2021 کوایف ٹی سی کراچی میں  جدید ترین اور ٹیکنالوجی سے لیس لرننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر کا افتتاح کیا۔سینٹر کا مقصد این بی پی کے ملازمین کوصنعت سے متعلق جدید طور طریقے سیکھنے کے مواقع فراہم اور سٹاف کے اہداف اور کارکردگی کو بینک کی حکمت عملی، مقاصد اور ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ہے۔عارف عثمانی، صدر اور سی ای و نیشنل بینک آف پاکستان نے گروپ چیفس کے ہمراہ سینٹر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عارف عثمان نے کہا کہ این بی پی اپنے انسانی سرمایہ کو مسابقتی وسائل میں تبدیل کرنے کیلئے اقدامات کررہا ہے تاکہ بینکاری کے جدیدماحول اور مستقبل کے چیلنجوں کے مطابق انہیں مہارتوں سے لیس کیا جاسکے۔عاصمہ شیخ، ایس ای وی پی اینڈ گروپ چیف ہیومن ریسورس مینجمنٹ گروپ نے کہا کہ این بی پی، ایل اینڈ ڈی سینٹر کے ذریعے لوگوں کی استعداد کار اور صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے  کی جانے والی  کوششوں میں معاونت فراہم کرے گا اور سیکھنے اور مہارتوں کو نکھارنے کے ماحول کو پروان چڑھائے گا۔ سانیہا جعفری، ای وی پی / ڈویژنل ہیڈ کی سربراہی میں لرننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر   پیشہ ورانہ ترقی کی حوصلہ افزائی سے دور جدید کی ٹیکنالوجی کے ساتھ جدید صنعتی طریقوں پر عمل درآمد کرکے ضرورت کے مطابق سیکھنے کے جامع کلچرکے فروغ پر توجہ مرکوز کررہا ہے۔تقریب میں سابق اراکین، ایچ آر ایم جی ٹیم  اور لاجسٹکس کمیونیکشن اینڈ مارکیٹنگ ٹیم نے بھی شرکت کی۔

مزید :

کامرس -