ایم سی سی اور آسٹریلوی ہائی کمیشن کی میزبانی میں اجلاس

ایم سی سی اور آسٹریلوی ہائی کمیشن کی میزبانی میں اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)صنفی مساوات کے حصول کے اپنے بنیادی مشن کیلئے پرعزم رہتے ہوئے اور بطور قیادت زیادہ سے زیادہ متنوع خواتین کو آگے بڑھانے کیلئے میل چیمپئنز آف چینج پاکستان اور پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں چیمپئنز آف چینج کے اجلاس کی میزبانی کی،جس کی صدارت ایم سی سی پاکستان کے کنوینر نے کی اور نجی شعبے سے جامع و ترقی پسند کام کرنے والی قوتوں اور اداروں کے معروف سی ای اوز کو جمع کیا۔اس اجلاس کا انعقاد اسلام آباد میں آسٹریلوی ہائی کمشنر کی رہائش گاہ پر کیا گیا،جہاں سرینا ہوٹلز کے سی ای او عزیز بولانی،ہم نیٹ ورک کے سی ای او درید قریشی،ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او عرفان وہاب خان،پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر جیفری شا،میل چیمپئنز آف چینج پاکستان کی کنونیر فضاء فرحان،موبی لنک جاز کے سی ای او عامر حفیظ ابراہیم،انٹر لوپ لمیٹڈ کے سی ای او نوید فضل،پاکستان مائیکرو فنانس انوسٹمنٹ کارپوریشن کے سی ای او یاسر اشفاق،EY Ford Rhodesکے پارٹنر خیام مشیر اور فیشن ڈیزائنر و انٹر پرینیور منیب نواز سمیت دیگر اداروں کے معروف سی ای اوز موجود تھے۔اس موقع پر ایم سی سی پاکستان کی کنوینر فضاء فرحان نے صنفی مساوات کیلئے پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر جیفری شا کے مسلسل تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ”یہ انتہائی اعزا زکی بات ہے کہ مرد لیڈرز کا یہ طاقتور اور پرجوش اتحاد آسٹریلیا کے270سی ای اوز کے عالمی اتحاد کا حصہ بن رہا ہے،اس اتحاد نے صنفی مساوات اور خواتین قیادت کیلئے تبدیلی کا وعدہ کیا۔
اور اسے پورا کردکھایا،ہم اس کامیاب آسٹریلوی حکمت عملی کی پہلی بین الاقوامی توسیع میں پاکستان کی شمولیت پر فخر محسوس کرتے ہیں اور اپنے تکنیکی مشیر EY Ford Rhodesکے ساتھ کام کرکے سی ای اوز کے ٹھوس اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے پرعزم ہیں۔“اجلاس کے دوران اراکین نے اس پات پر توجہ دی کہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ گروپ درست مقاصد کی سمت کام کررہا ہے اور صنفی مساوات کے اقدامات پر کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے عمل پیرا ہے،ایم سی سی پاکستان کی کنوینر فضاء فرحان نے اجلاس کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کیا اور چیمپئنز آف چینج اتحاد آسٹریلیا کے فلسفہ سنیں،سیکھیں اور قیادت کریں کا حوالہ دیا،اور کہا کہ ایم سی سی پاکستان اس عالمی سی ای اوز اتحاد کا قابل فخر حصہ ہے۔آسٹریلوی ہائی کمشنر جیفری شا نے کہا کہ ”وہ ان مضبوط کارپوریڑ  لیڈرز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جو اس اہم اقدام کی حمایت کیلئے جمع ہوئے،صنفی مساوات اور پائیدار معاشی ترقی ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہیں اور یہی وجہ ہے کہ صنفی مساوات کو فروغ دینا ضروری ہے،مساوات اور خواتین کی معاشی خودمختاری آسٹریلیا کی ترجیحات میں شامل ہے،جو کہ ہمارے پاکستان میں کئے گئے اقدامات میں بھی  جھلکتی ہے۔“چیمپئنزآف چینج اتحاد عالمی سطح پر صنفی مساوات کیلئے ایک تسلیم شدہ جدید حکمت عملی ہے،پاکستان گروپ 2019میں تشکیل پایا تھاجس میں ٹیلی کمیو نیکیشن،ٹیکسٹائل،اسپورٹس،ایف ایم سی جی مائیکرو فنانس اور انفارمیشن و ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں کی نمائندگی ہے۔چیمپئنز آف چینج اتحاد میں 225سے زائد اداروں کے 270سے زائد لیڈرز موجود ہیں جو کہ دنیا کے 155ممالک میں 15لاکھ سے زائد ورک فورس رکھتے ہیں۔

مزید :

کامرس -