آبی ذخائر میں پانی کی آمدو اخراج کے اعدادوشمار جاری
اسلام آباد (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمدو اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 99600کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 25 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد18500 کیوسک اور اخراج18500کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد20800کیوسک رہی۔
ور اخراج25000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد29300کیوسک اور اخراج 5 ہزارکیوسک ہے۔تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1519.25 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.200 ملین ایکڑ فٹ ہے۔منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1189.40 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.695 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح646.20 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.160 ملین ایکڑ فٹ ہے۔