آسام میں مسلمانوں پر بہیمانہ تشدد بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

  آسام میں مسلمانوں پر بہیمانہ تشدد بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)آسام میں مسلمانوں پر تشدد کے معاملے پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق  بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پر وحشیانہ بربریت کے معاملے پر جمعہ کو پاکستان میں متعین بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا،پاکستان نے آسام میں مسلمانوں پر مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آسام میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر شدید تشویش ہے، آسام میں مسلمان باشندوں کے خلاف وحشیانہ بے دخلی مہم کا آغاز تشویشناک ہے، پولیس کے ہاتھوں غیر مسلح شخص کا قتل کیا گیا،ترجمان نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی موجودگی میں متعدد افراد نے لاش کی بے حرمتی کی، نہتے شخص کے قتل اور لاش کی بے حرمتی کی ویڈیو ناقابل یقین حد تک دھچکہ ہے۔
 دفتر خارجہ طلبی

مزید :

صفحہ اول -