وزیراعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، افغانستان کی حالیہ صورتحال پر بریفنگ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اعلیٰ قومی اور عسکری قیادت کو ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے میں درپیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔ جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان اور چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل حمید نے شرکاء کا استقبال کیا اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں اعلیٰ قیادت کو ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے میں درپیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کو درپیش چلینجز کیخلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔۔ا ٓئی ایس ا ٓئی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اجلاس میں قومی اور عسکری قیادت کو ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے کے در پیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کو در پیش چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
وزیر اعظم دورہ