جماعت اسلامی لاہو ر کے مہنگائی میں اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے
لاہور(سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر جماعت اسلامی شمالی، شرقی، وسطی، جنوبی اور غربی لاہور کے زیر اہتمام شہر بھر میں پیٹرول کی قیمتوں اور مہنگائی میں بے تحاشہ اضافے کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہروں کی قیادت امیر جماعت اسلامی لا ہو ر میاں ذکر اللہ مجاہد سمیت دیگر علاقوں کے قائدین نے کی۔ امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے وحدت روڈ منصورہ ڈگری کالج کے باہر مہنگائی کے خلاف غربی لاہور کے زیر اہتمام احتجا جی مظاہرے کی قیا د ت کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کی صورت میں ملک پر مہنگائی کا عذاب مسلط ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ اور مہنگائی نے لوگوں کی زندگیوں کو مشکلات سے بھر دیا ہے۔
لوگ بھوک اور فاقوں پر مجبور ہیں جبکہ پیٹرول بم کے بعد عوام پر بجلی گر ا نے کی تیا ر یا ں عروج پر ہیں۔ حکومت بجلی کے بلوں پر مزید ٹیکس لگانے سے باز رہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تو پوری قوم سٹرکوں پر ہو گی۔ امیر لاہور نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا تین سالہ دورہ حکومت عوام کی محرمیوں، ما یو سیوں اور پر یشا نیوں کی داستان ہے