لیسکو ریجن میں نیپرا اور کے الیکٹرک کے تعاون سے سیفٹی ویبینار 

  لیسکو ریجن میں نیپرا اور کے الیکٹرک کے تعاون سے سیفٹی ویبینار 

  

لاہور(پ ر) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں نیپرا  اور کے الیکٹرک کے اشتراک سے لیسکو ریجن کے مختلف سرکلز میں پی پی ای/ٹی اینڈ پی کے عنوان پر ویبینار کا اہتمام کیا گیا۔ ویبینار میں نیپرا کے ایچ ایس ای وڑن ''پاور ود سیفٹی'' کو مد نظر  ر کھا گیا۔اس سیفٹی ویبینار میں کے الیکٹرک کے نمائند نگا ن کی طرف سے جدید حفا ظتی سا ز و سا ما ن کے ا ستعما ل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔چیف ایگزیکٹو لیسکو چودھری محمد ا مین کی ہدایات اور ڈائریکٹر سیفٹی الطاف قادر کے زیرِ نگرانی لیسکو آپریشن کے آٹھوں سرکلز اور جی ایس او کنسٹرکش سرکل نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ان کے زیرِ انتظام تمام افسران اور ملازمین اس ویبینار میں شرکت کریں۔چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین کا کہنا ہے کہ حد سے زیادہ خود اعتمادی، جلد بازی اور فراہم کیے گئے حفاظتی آلات کے استعمال نہ کرنے کے باعث حادثات رونما ہوتے ہیں۔

 جس کے تدارک کے لئے ضروری ہے کہ سیفٹی کے تمام اصولوں پر عمل درآمد کیا جائے، تمام لائن مین کام سے پہلے پرمٹ ضرور لیں اور جہاں پر ذرا سا بھی خطرہ ہو یا 11Kv کے نزدیک کام کرنا پڑے  تو وہاں قطعی طور پر بھی رسک نہ لیا جائے۔ واضح رہے کہ لیسکو کی جانب سے لائن پر کام کرنے والے ا سٹاف کی سیفٹی سے متعلق وقتاً فوقتاً سیفٹی کانفرنسز اور سیمنار کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ لائن اسٹاف کام کے دوران سیفٹی کے تمام نکات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -