انسداد ڈینگی مہم،یوسی 40میں تین مقامات سے لاروا برآمد
لاہور (جنرل رپورٹر) انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری نے یو سی 40 کا دورہ کیا اور ٹیم نمبر 06 کی کارکردگی کو مانیٹر کیا۔ انہوں نے گھروں کی چھتوں، کولرز، کنٹینرز کو چیک کیا۔ 03 کنٹینرز سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ڈینگی لاروا کو موقع پر تلف کروایا گیا۔ انہوں نے عوام الناس سے ڈینگی سے متعلقہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ احتیاطی تدابیر کو اپنایا جائے