وزارت ہاؤسنگ ہر کام کی منظوری گورننگ باڈی سے لے گی،اسد کھوکھر

    وزارت ہاؤسنگ ہر کام کی منظوری گورننگ باڈی سے لے گی،اسد کھوکھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے)صوبائی وزیر ہاؤسنگ ملک اسد کھوکھر و چیئرمین پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) نے گورننگ باڈی کے 80ویں اجلاس کی صدارت کی۔ڈی جی پھاٹا محمد آصف نے گورننگ باڈی کو ایجنڈا آئٹمز کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ہر کام کی منظوری گورننگ باڈی سے لی جائیگی۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی اور وہ تمام سائٹس کا وزٹ کرکے ڈویلپمنٹ ورک کاجائزہ لیں گے۔ صوبائی وزیر نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد کیلئے سپیشل کمیٹی بنانے کی ہدایت کی۔
 اور کہا کہ کمیٹی آئندہ اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔انہوں نے ڈیپوٹیشن پرتعینات پھاٹا افسران کو واپس بلوانے کی ہدایت بھی کی۔وزیر ہاوسنگ نے پھاٹا کے پاس موجود تمام سرکاری زمینوں کا آڈٹ کروانے اورسرکاری زمینوں سے متعلقہ عدالتی مقدمات کی جامع فہرست مرتب کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے سرکاری زمینوں پر غیر قانوی قبضے فوری طور پر ختم کروانے اور اس حوالے سے رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔گورننگ باڈی نے گارڈن ہاؤسنگ کالونی گوجرانوالہ میں گھروں کی قیمتوں کی منظوری دی۔گارڈن سکوائر ہاؤسنگ کالونی گوجرانوالہ میں 21لاکھ اور 23لاکھ میں عوام 3مرلہ کے تیار گھر حاصل کر سکیں گے۔اکبر ہاؤسنگ کالونی اٹک میں 3 مرلہ کے تیار گھر کی قیمت 33لاکھ اور اپارٹمنٹ کی قیمت 27لاکھ مقرر کی گئی۔ اس موقع پر ضلع قصور کی تحصیل پتوکی میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت کالونی کی ڈویلپمنٹ کے پی سی ون کی منظوری  بھی دی گئی۔اس ہاؤسنگ کالونی کی ڈویلپمنٹ کا کام32کروڑ روپے میں مکمل کیا جائے گا۔