عثمان بزدار،وزیر اعظم کے ویژن پر عمل پیرا ہیں،محمود الرشید

عثمان بزدار،وزیر اعظم کے ویژن پر عمل پیرا ہیں،محمود الرشید

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،وزیر اعظم عمران خان کے ویژن پر عمل پیرا ہوکر عوام کی خدمت کے لئے  مصروف عمل ہیں۔ عثمان بزدار نے ماضی کے شعبدہ بازوں کی طرح ووٹ لینے کے لئے نمائشی منصوبے شروع نہیں کیے بلکہ حقیقی معنوں میں صوبے میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کا عمل جاری ہے -  اپنے ایک بیان میں میاں محمود الرشید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھرپور طریقے سے صوبے کے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔

، پسماندہ علاقوں کو ترقی دے کر آگے لایا جا رہا ہے- ماضی میں صرف نمائشی منصوبے شروع کر کے پنجاب کیعوام کی حقیقی ضروریات کو نظر اندازکیا گیا جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج لاہور میں سینی ٹیشن اور فراہمی آب کے مسائل گھمبیر صورتحال اختیار کرچکے ہیں تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے - وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر زیر تعمیر شاہکام چوک اوور ہیڈ برج اور ملحقہ سڑکیں مکمل ہونے سے 15سے زائد بڑے ٹاؤنز اور آبادیوں کے مکینوں کو آمد ورفت میں سہولت اور آسانی ہوگی جس سے ایندھن کی مد میں سالانہ 24کروڑ روپے  بچت ہوگی- میاں محمود الرشید نے کہاکہ ماضی کے شوباز عوام کو دھوکہ دیتیرہیدرحقیقت انہوں نے لاہور کے لئے کچھ نہیں کیا- شعبدہ بازوں نے اربوں روپے اپنی تشہیر پر لگائے لیکن عوام اب ان کی حقیقت جان چکے ہیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -