مستحکم  افغانستان خطے کی معاشی ترقی کیلئے انتہائی ناگزیر،شیخ عبدالمنان

مستحکم  افغانستان خطے کی معاشی ترقی کیلئے انتہائی ناگزیر،شیخ عبدالمنان

  

لاہور (سٹی رپورٹر) افغانستان میں مستحکم حکومتی و  معاشرتی سازگار حالات خطے کی معاشی ترقی کیلئے انتہائی ناگزیر ہیں۔ خطے کی تجارت و صنعت مشرق وسطی کی ترقی خوشحالی عوام الناس کو بہتر زندگی کی طرف لانے کیلئے تجارتی اقتصادی حالات میں استحکام آنے والی نسلوں کی بقا کیلئے انتہائی ناگزیر ہے۔ تجارتی سرگرمیوں کے متحرک اور فعال حالات ہی تمام ممالک کے کاروباری معاشی مسائل کا حل ثابت ہوسکتے ہیں ان خیالات کا اظہارسینئر تاجر رہنما شیخ عبدالمنان نے ایک بیان میں کیا۔

 کہا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر تجارت اور درآمدات و برآمدات سمیت خطے میں معاشی سرگرمیوں کو فعال کرکے محرومیوں کو ختم کرنے کے سفر کا آغاز کیا جائے۔ دنیا معاشی معاشرتی ضروریات اور محرومیوں سے نکل کر آگے بڑھ سکے گی۔ ترقی پذیر ممالک کو اب صنعت و تجارت کا بنیادی اور اولین حق ملنا چاہیئے۔ عالمی معاشی راہداریوں تک مشرق وسطی کے تاجر صنعتکار کو یکساں بنیادوں پر کاروباری حقوق ملنے چاہئیں۔ کرہ ارض پر ترقی کی دوڑ کا مقابلہ کرنے کیلئے کاروباری حلقوں کو فعال کرکے جدید اور بہترین سہولیات دے کر کروڑوں انسانوں کو بہتر طرز زندگی فراہم کیا جاسکتا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -