لائف ہسپتال مراکہ میں بھینگے پن کے کامیاب آپریشن کا آغا ز

لائف ہسپتال مراکہ میں بھینگے پن کے کامیاب آپریشن کا آغا ز

  

لاہور(جنرل رپورٹر) لائف  ٹرسٹ ہسپتال موضع مراکہ  لاہور میں  آنکھوں کے شعبہ میں بھینگے پن کے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا، لائف ہسپتال کی انتظامیہ ڈاکٹرز اور فاؤنڈر لائف ہسپتال نے کامیاب آپریشن پر مبارک باد دی،ایم ایس لائف ہسپتال ڈاکٹر ایوب زاہد نے مزید بتایا کہ سفید موتیا اور کالا موتیا کے آپریشن  گزشتہ 9 سالوں سے جاری ہیں ماہانہ 150 مریضوں کے مفت آپریشن کئے جاتے ہیں،ممبر لائف ہسپتال عامر حق نے خصوصی بتایا کہ آنکھوں کے شعبہ میں ماہانہ 5ہزار سے زائد افراد کا معائنہ کیا جاتا ہے تمام مریضوں کو عینکیں اور ادویات مفت دی جاتی ہیں۔ انہوں نے اپیل کی مخیر حضرات لائف ہسپتال کی مدد کے لیے آگے آئیں،فاؤنڈر لائف ہسپتال کامران مسعود   نے کہا کہ  گزشتہ 8 سالوں سے 96 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے 16 لاکھ مریضوں  کو علاج کی مفت سہولیات فراہم کر چکا ہے۔  انھوں نے مزید بتایا کہ لائف ہسپتال میں ہپاٹئٹس  ٹی بی شعبہ گائنی ڈائیلسس اور آنکھوں کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات دے رہا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -