کاہنہ میں لاغر جانوروں کے پانی ملے گوشت کا دھندہ عروج پر

کاہنہ میں لاغر جانوروں کے پانی ملے گوشت کا دھندہ عروج پر

  

کاہنہ (نامہ نگار)کاہنہ و گردونواح میں مہنگے داموں پانی والے اور لاغر جانوروں کے گوشت کا دھندہ عروج پر، صواآصل و گردونواح میں قصاب بیمار اور لاغر جانور لاکر اپنے گھروں میں ذبح کرکے مہنگے داموں بیچ کر شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ ایک کلو گرام کی بجائے 800گرام تک وزن دیا جاتا ہے۔زیادہ تر قصاب ناپ تول میں کمی کرتے ہیں۔ ان کا ایک کلو کا باٹ 900 گرام کا ہوتا ہے۔ شہریوں نے ڈی سی لاہور، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و دیگر متعلقہ حکام سے قصابوں کیخلاف فوری قانونی کاوروائی کامطالبہ کیا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -