ایل ڈی اے دفاتر کی تزئین و آرائش کی جائے،ڈائریکٹر جنرل
لاہور(اپنے نمائندے سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیزتارڑ نے ایل ڈی اے دفاتر کی تزئین و آرائش کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ڈائریکٹر جنرل کے حکم پر تمام دفاتر کی تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا گیاہے اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈکوارٹرز)فارقلیط میر دفاتر میں جاری کاموں کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے کامن رومز، میٹنگ رومز، واک ویزاور کوریڈورزکی خوبصورتی کے لیے کیلی گرافیز اورپینٹنگ کا کام کیاجائے۔ ملازمین کو اچھے ماحول میں کام کرنے کی سہولت فراہم کی جائے۔
تاکہ شہریوں کو بہتر سروسز مہیا کی جا سکیں۔ ون ونڈ و سیل ایل ڈی اے کا چہرہ ہے، اس کی خوبصورتی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اورون ونڈ وسیل میں لگے اے سی،پنکھے، واٹر کولرز،فرنیچراور دیگر سامان کی تبدیلی و مرمت کی جائے۔ائریکٹر جنرل نے کہا کہ دفاتر میں موجود ناکارہ فرنیچر ز، کمپیوٹرز، الیکٹرک ایکیوپمنٹس اور دیگر سامان کی فہرست بناکر اسے تبدیل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔مختلف جگہوں پر بکھری فائلوں اور دیگر ریکارڈکو مناسب جگہ پر رکھنے کا انتظام کیا جائے۔تمام دفاتر کے کمروں اور کوریڈروز کی بلاناغہ صفائی کی جائے۔ضرورت کے مطابق رنگ و روغن اور وائٹ واش کیا جائے۔ دفتری عمارتوں میں الیکٹرک فٹنگ،انسٹالیشنز، سوئچ بورڈز،لائٹس،پنکھے، ایئرکنڈیشنز وغیرہ کی فوری مرمت کی جائے۔