قومی اسمبلی،حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام، اجلاس ملتوی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی میں حکومت کو ایک بار پھر سبکی کا سامناکرنا پڑا،حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام رہی، اجلاس ایجنڈے پرکارروائی کے بغیر ہی پیر کی شام5 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔جمعہ کوقومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت ہوا۔تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبولﷺ اور قومی ترانہ کے بعد ڈپٹی سپیکر نے جونہی اجلاس کی کارروائی شروع کی اور وقفہ سوالات کا آغاز کرنے کا کہا تو مسلم لیگ نون کے رکن کھل داس کوہستانی نے کورم کی نشاندہی کر دی، کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ڈپٹی سپیکر نے ایجنڈے پر بغیر کسی کارروائی کے اجلاس کی کارروائی پیر شام 5بجے تک ملتوی کردی۔
قومی اسمبلی