پی آئی اے کا فلیٹ سے ریٹائر 6ایئربس فروخت کرنے کا فیصلہ
لاہور(سپیشل رپورٹر)پی آئی اے نے فلیٹ سے ریٹائر 6ایئربس 320طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا اور دلچسپی کی حامل کمپنیز کو درخواستیں جمع کرانیکی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے فلیٹ سے ریٹائر 6 ایئربس 320طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، انجنز کے بغیر ان طیاروں کی قیمت کے تعین کیلئے معروف کمپنیزسے پیشکش طلب کی گئی ہے۔پی آئی اے کی جانب سے دلچسپی کی حامل کمپنیزکو26اکتوبردوپہر3بجیتک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بولی اسی دن 4بجے بولی دہندگان کی موجودگی میں کھولی جائے گی۔یاد رہے گذشتہ ماہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے گلگت ایئرپورٹ پر کھڑا اے ٹی آر طیارہ 8.3 ملین روپے میں فروخت کردیا تھا، طیارے کی نیلامی میں کامیاب بولی گلگت کے مقامی ٹھیکیدار کو دی گئی۔ذرائع کے مطابق ناکارہ اے ٹی آر طیارے کے انجن، دیگر سامان وزن کے حساب سے فروخت کیا گیا تھا۔ترجمان نے بتایا تھا کہ نیلامی کے لیے اس طیارے کی قیمت 0.844 ملین رکھی گئی تھی تاہم اسے مقررہ قیمت سے10 گنا زائد پر نیلام کیا گیا۔
پی آئی اے