پنجا ب حکومت کا کرپٹ اور نیب سے پلی بارگین کرنے والے افسروں کی فہرستیں تیار کرنے کا حکم
لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے کرپٹ افسروں کے نام اور صوبائی اداروں کی جانب سے ان کیخلاف کی گئی کارروائیوں سے متعلق تفصیلات مانگ لیں۔ پنجاب میں گڈگورننس کی بہتری کیلئے کرپٹ افسروں کیخلاف حکومت اب ایکشن لے گی، پنجاب حکومت نے تمام صوبائی اداروں سے دس روز کے اندر نیب سے پلی بارگین کرنیوالے کرپٹ افسروں کے نام پیش کرنے کا حکم دیا ہے جس کیلئے محکمہ سروسز پنجاب نے نیب سے پلی بارگین کرنیوالے افسروں و ملازمین کے نام اوران کی کرپشن سے متعلق تمام تفصیلات جمع کرنا شروع کردی ہیں۔ محکمہ سروسز کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق تمام صوبائی ادارے پلی بارگین کرنیوالے افسروں کے عہدوں اور کرپشن کیسز کی رپورٹ حکومت کو پیش کریں گے اور پلی بارگین کرنیوالے افسروں کیخلاف ا ب تک محکمانہ کارروائیوں سے متعلق بھی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
پنجا ب حکومت