پارٹی میں سو ا کروڑ نوجوان کارکن تیار کئے جائیں، نواز شریف کی شہباز شریف کو ہدایت 

   پارٹی میں سو ا کروڑ نوجوان کارکن تیار کئے جائیں، نواز شریف کی شہباز شریف ...

  

 لاہور(جاوید اقبال)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے مسلم لیگ کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لئے مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کو خصوصی ٹاسک سونپ دیاہے اور انہیں کہا ہے کہ آپ مسلم لیگ ن کے بااختیار صدر ہیں مریم نواز پارٹی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گی۔ تاہم انہیں پینتالیس یوم کے اندر ملک بھر سے ایک کروڑ سے سوا کروڑ نوجوانوں کی فورس فراہم کرنا ہو گی ہر یونین کونسل سے اس مقصد کے لئے تیس تا پینتیس نوجوان دینا ہوں گے جن کی عمریں پینتیس سال سے زائد نہیں ہونی چاہئے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کی طرف سے شہباز شریف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس فورس میں جو نوجوان لیں وہ پڑھے لکھے اور مالی طور پر مستحکم ہونے چاہئے تما م کے نمبرزبمعہ ایڈریس اور ای میل نواز شریف کو فراہم کی جائیں اور نواز شریف کا نمبران نوجوانوں کے پاس ہو گا تا کہ دونوں میں رابطہ بحال رہ سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو نواز شریف کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ جب اس فورس کی تفصیلات مجھے پیش کر دیں گے تو میں خود ان نوجوانوں کا امتحان لوں گا۔وہ اس مقصد کے لئے انہیں کسی بھی وقت فون کر سکیں گے اور اگر ان کی فراہم کردہ معلومات فرضی ثابت ہوئی تو پارٹی صدر کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پینتالیس یوم کے بعد میاں محمد نواز شریف ہر ضلع،تحصیل،ڈسٹرکٹ،یونین کونسل،ٹاؤنزسے دیئے گئے ناموں پر خود رابطہ کریں گے اور زمینی حقائق جاننے کے لئے جانچ پڑتال کریں گے۔اس حوالے سے پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا ہے مثالی تنظیم سازی کے لئے کام جاری ہے جس کے تحت یہ پینتالیس دن پارٹی کی بہتری اور اس میں نوجوان فورس شامل کرنے کے لئے بہت اہم ہیں۔

نئی فورس

مزید :

صفحہ اول -