دورہ پاکستان کی منسوخی  پر کھلاڑیوں کو اندھیر ے میں رکھا گیا، انگلش پلیئر ز ایسوسی ایشن 

دورہ پاکستان کی منسوخی  پر کھلاڑیوں کو اندھیر ے میں رکھا گیا، انگلش پلیئر ز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی کھلاڑیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دورہ پاکستان کی منسوخی میں ان کا کوئی کردار نہیں، برطانوی بورڈ نے اس فیصلے سے متعلق انہیں اندھیرے میں رکھا۔برطانوی اخبار کے مطابق انگلش پلیئرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کی منسوخی میں کھلاڑیوں کا کوئی کردار نہیں ہے، ان سے تو یہ بھی نہیں پوچھا گیا کہ کیا آپ سفرکریں گے، انگلش پلیئرزایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ انہیں تو دورہ منسوخ کرنے کے بعد بتایا گیا، یونین نے ان دعوؤں کی بھی تردید کی ہے کہ فیصلے کے پیچھے برطانوی کھلاڑی تھے۔دوسری جانب نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورے منسوخ ہونے پر قومی کھلاڑیوں نے بھی دکھ کا اظہار کیا ہے، وسیم اکرم نے کہا کہ قوم اب ہر سطح پر اپنی ٹیم کو سپورٹ کرے۔ معین خان نے کہا کہ دونوں ٹیموں کا دورہ پاکستان ملتوی کرنا افسوسناک ہے۔ راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے، پی سی بی کو نیوزی لینڈ سے دوبارہ رابطہ کرنا چاہیے۔
 پلیئرزایسوسی ایشن 

مزید :

صفحہ اول -