ڈکیتی، چوری کی درجنوں اورداتیں، لاکھوں کی لوٹ مار، پولیس کا غذی کارروائی تک محدود 

ڈکیتی، چوری کی درجنوں اورداتیں، لاکھوں کی لوٹ مار، پولیس کا غذی کارروائی تک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوروں اور ڈاکوؤں کی درجنوں وارداتیں، شہر یوں پریشان،پولیس کاغذی کارروائی تک محدود 24 گھنٹے کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری شدید زخمی جبکہ 55 موٹرسائیکل 3کاریں اور دو رکشے چوری اور دیگر وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات موبائل فون نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دئے گئے۔تفصیلات کے مطابق نشترکالونی ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کر کے دکاندار شہباز کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے،سبزہ زارمیں  ڈاکو وسیم نامی شہری کی دکان میں گھس کر گن پوائنٹ پر ایک لاکھ 40  ہزار روپے نقدی موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈ.ملت پارک کے علاقے میں ڈاکو عمران کی دکان میں گھس کر 30 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے.فیکٹری ایریا کے علاقے میں ڈاکو ملک اعجاز کی دکان سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ 65 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون گجر پورہ کے علاقے میں ارسلان رضا سے ڈاکو گن پوائنٹ پر تین لاکھ چالیس ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے.مانگا منڈی کے علاقے میں ڈاکو ساجد سے گن پوائنٹ پر 20 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون.ہنجروال میں احمد سعید.اور اس کی بہن سے اسلحہ کے زور پر پانچ لاکھ مالیت کا پانچ تولہ.سونا نقدی اور موبائل فون.جوہر ٹاؤن میں فیصل ہاشمی سے ایک لاکھ 14 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون.مصطفی ٹاؤن.میں زنیرہ بی بی سے اسلحہ کے زور پر پچاس ہزار روپے نقدی اور موبائل فون.اقبال ٹاؤن کے علاقے میں واجدحسین سے 35 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون.شاہدرہ کے علاقے میں ملک نعیم اختر سے 87 ہزار 8 سو روپے نقدی اور موبائل فون اور ریاست علی سے 9 ہزار پانچ سو روپیہ اور موبائل فون.ہیئر کے علاقے سے سید افضل حسین سے ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ بارہ ہزار روپے نقدی اور موبائل فون.لیاقت آباد کے علاقے میں اویس سے 35 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گے.ٹاؤن شپ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو اسلحہ کے زور پر ابوذر بن راشد سے نقدی موبائل فون اور موٹر سائیکل.باغبانپورہ کے علاقے میں صادق سے 45 ہزار روپے نقدی موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے جبکہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے زاہد حسین بٹ اقبال ٹاؤن سے فرخ بلال ہربنس پورہ سے سید عامر اعجاز کی کاریں.رائیونڈ سٹی سے احسان اور رحیم.چوہنگ سے بابر نذیر.ستو Cتلہ سے عبداللہ شایان اور دانیال.سبزہ زار سے وقاص جاوید اور سلیم.ہنجروال سے عبدالغفور اور فرحان حنیف.جوہرٹاؤن سے فیضان اوصاف گرین ٹاؤن سے محمود احمد نوا ب ٹاؤن سے ندیم حیات.مصطفی ٹاون سے جہانگیر.نواں کوٹ سے اکرم اور شبیر احمد.سمن آباد سے محمد قدیر ملت پارک سے فہد محمود.شیراکوٹ سے عامر وحدت کالونی سے قاسم اقبال ٹاؤن سے کلیم ارشاد.شاہدرہ سے شاہد.شفیق آباد سے اقبال اور عبداللہ.اسلام پورہ سے ذوالفقار مستی گیٹ سے داؤد جاوید بادامی باغ سے منظور اختر.لوہاری گیٹ سے عاقب حسین لوئر مال سے دید محمد`نولکھا سے محمد طلحہ اسلام پورہ سے محمد اویس راوی روڈ سے محمد علی.شفیق آباد سے عمر اشرف.ڈیفنس سی سے حسیب.شمالی چھاؤنی سے عمیر اور بلال.غازی آباد سے اشفاق احمد اور عمران.جنوبی چھاؤنی سے رضوان علی.ڈیفینس بی سے صدیق مسیح.فیکٹری ایریا سے عبدالنثار.لٹن روڈ سے عامر بٹ شالیمار سے حشام نواز مغلپورہ سے مہدی حسن.غالب مارکیٹ سے دانیال,اور جاوید اقبال اچھرہ سے ابرار اور ندیم.شاہدرہ سے رفیق.گلبرگ سے علی شیر اور ملک کاشان.کاہنہ سے عرفان وحید اور نواز.نشتر کالونی سے فیصل منیر کی موٹر سائیکلیں اور سندر سے قاسم علی، نیو انارکلی سے افضل کے رکشے چوری ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -